Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / صحافی جئے دیو کا قتل کیس 23 نومبر تک ملتوی

صحافی جئے دیو کا قتل کیس 23 نومبر تک ملتوی

نئی دہلی ۔ 17نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا منظم جرائم قانون کی خصوصی عدالت نے آج صحافی جئے دیو قتل کیس کی سماعت کو 23 نومبر تک ملتوی کردیا۔ ممبئی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے خلاف تمام کیسوں کو سی بی آئی کے حوالے کیا ہے۔ اس کیس کو اس بنیاد پر ملتوی کیا گیا کہ حکومت نے جئے دیو کا کیس بھی سی بی آئی کے حوالے کیا ہے۔ اعلامیہ کی ایک کاپی ہنوز موصول نہیں ہوئی ہے۔ وکیل صفائی نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا اس لئے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT