Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / صحافی سدیپ کے قتل کا ملزم بٹالین کمانڈنٹ گرفتار

صحافی سدیپ کے قتل کا ملزم بٹالین کمانڈنٹ گرفتار

اگرتلا 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ پولیس نے صحافی سدیپ دتہ بھومک کے قتل کے ملزم تریپورہ اسٹیٹ رائفلس (ٹی ایس آر) کی دوسری بٹالین کمانڈر تپن دیوورما کو آج گرفتار کر لیا۔ صحافیوں کے قتل کے معاملے میں وزیر اعلی مانک سرکار کی طرف سے جاری بیان اورملزم کی گرفتاری کے مطالبے کے سلسلے میں پورے میڈیا کے دباؤ کے بعدپولیس نے یہ فوری کارروائی کی۔ دریں اثنا مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ممبران اسمبلی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں صحافیوں نے ہسپتال سے سدیپ کی لاش لے کر ایک خاموش ریلی کی شکل میں اگرتلا پریس کلب پہنچے اور آنجہانی صحافی کودلی خراج عقیدت پیش کیا۔ دیوورما نے آر کے نگر میں واقع بٹالین ہیڈ کوارٹر میں سدیپ کو گولی مار دی تھی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔

بس شعلہ پوش، 30مسافر بچ گئے
بیلگاوی، 22نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ہاسن کے قریب قومی شاہراہ 75کے کنچاتاہلی گاوں میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پرائیویٹ بس میں آگ لگ گئی تاہم چوکس بس ڈرائیور نے 30مسافروں کی جان بچائی۔
پولیس نے کہا کہ منگالورو سے بنگالورو جانے والی بس کے سلیپر کوچ کے تمام مسافرین ڈرائیور کی چوکسی کے سبب محفوظ رہے تاہم بس جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ ڈرائیور جس نے آگ کے شعلے دیکھے ‘ فوری بس کو روک دیا اور مسافروں سے خواہش کی کہ وہ بس سے اترجائیں۔ ہاسن رورل پولیس مقام واقعہ پہنچی ۔ پولیس نے تکنیکی خرابی کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا۔ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT