Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / صحافی شانتنو کی ہلاکت غیرانسانی حرکت‘ مختلف گوشوں کا ردعمل

صحافی شانتنو کی ہلاکت غیرانسانی حرکت‘ مختلف گوشوں کا ردعمل

نئی دہلی ۔ 21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) میڈیا برادری نے آج تریپورہ کے جرنلسٹ شانتنو بھومک کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرکت بے رحمانہ اور غیرانسانی ہے جس کا مقصد آزادصحافت کی آواز کو خاموش کرنا ہے ۔ پریس کلب آف انڈیا ‘ انڈین ویمنس پریس کارز‘ پریس اسوسی ایشن ‘ فیڈریشن آف پریس کلب ان انڈیا اور نارتھ ایسٹ میڈیا فورم نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعہ کی عاجلانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ۔بیان میں کہا گیا کہ شانتنو کی زندگی جنونی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی جب کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریاں نبھارہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT