Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / صحافی وانسانی حقوق کارکن حوثیوں کے ہاتھوں یرغمال

صحافی وانسانی حقوق کارکن حوثیوں کے ہاتھوں یرغمال

صنعاء ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شدت پسند حوثی باغیوں نے ملک کے وسطی شہر اِب میں ایک ہوٹل میں مقیم 25 صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو اغواء  کرلیا ہے۔ یرغمال بنائے گئے شہریوں میں اِب اور تعز کے شہری شامل ہیں۔ یمن کے مقامی ذرائع کے مطابق تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل جنگجوئوں نے “اِب گارڈن” نامی ہوٹل پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود انسانی حقوق کے کارکنوں کو یرغمال بنا لیا۔ یہ کارکن آج اب اور تعز شہروں میں پانی کی معطلی کے خلاف ریلیوں میں حصہ لینے والے تھے۔ احتجاجی ریلی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے 25 کارکنوں جن میں صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں، کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تعز اور اِب نامی شہروں میں حوثیوں کے محاصرے کے باعث مقامی آبادی کو پینے کے پانی اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو یرغمال بنانے والے عناصر میں حوثی باغی اور منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے ارکان ملوث ہیں۔

TOPPOPULARRECENT