Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / صحت عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا : مرکز

صحت عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا : مرکز

نئی دہلی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام )مشہور برانڈ میگی نوڈلس کے مختلف اقسام مارکٹ سے ہٹادینے سے متعلق سنٹرل فوڈ سیفٹی ریگولیٹر کے احکامات کے بعد وزیر صحت نے آج کہا کہ یہ متفقہ رائے ہیکہ غذائی اشیاء میں حفظان صحت کے اصولوں اور معیار کی پابندی نہیںکی گئی اور یہ تیقن دیا کہ فوڈ سیفٹی کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر صحت ج

نئی دہلی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام )مشہور برانڈ میگی نوڈلس کے مختلف اقسام مارکٹ سے ہٹادینے سے متعلق سنٹرل فوڈ سیفٹی ریگولیٹر کے احکامات کے بعد وزیر صحت نے آج کہا کہ یہ متفقہ رائے ہیکہ غذائی اشیاء میں حفظان صحت کے اصولوں اور معیار کی پابندی نہیںکی گئی اور یہ تیقن دیا کہ فوڈ سیفٹی کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے بتایا کہ ان کی وزارت کو تمام ریاستوں سے رپورٹس وصول ہوئے ہیں جس کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ میگی نوڈلس کے 9 اقسام کو واپس طلب کرلیا جائے انہوں نے کہا کہ نیسلے کمپنی اور میگی پراڈاکٹس نے فوڈ سیفٹی اور معیارات کی پابندی نہیں کی ہے لہذا ہم نے یہ ہدایت دی کہ مارکٹ سے میگی نوڈلس کے 9 اقسام کو فی الفور ہٹا لیا جائے یہ دریافت کئے جانے پر کہ نیسلے کے چیف اکزیکٹیو آفیسر نے میگی نوڈلس کو محفوظ قرار دیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ان کی وزارت نے ہر ریاست کی رپورٹ کا باریک بینی سے جائزہ لے کر تحدیدات کا فیصلہ کیا ہے ۔ قبل ازیں کمپنی نیسلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے سنٹرل فوڈ سیفٹی ریگولیٹر نے یہ حکم دیا تھا ۔ حکومت کی جانب سے منظورہ میگی نوڈلس کے 9 اقسام کو مارکٹ سے ہٹادیا جائے کیونکہ یہ غیر محفوظ اور انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے ۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹانڈرس اتھاریٹی آف انڈیا نے یہ بھی بتایا کہ نیسلے نے بغیر اجازت میگی اوٹس مسالہ نوڈلس کی فروخت شروع کردی جس سے بازآجانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس میں بھی حد سے زیادہ کیمیائی اجزاء شامل کئے گئے ہیں جو کہ مضر صحت ہیں۔ دریں اثناء نیسلے گلوبل کمپنی کے چیف اکزیکٹیو آفیسر پال بوکھیلے نے یہ دعوی کیا ہیکہ میگی نوڈلس محفوظ اور کھانے کے قابل ہیں اور بہت جلد ہندوستانی صارفین کا اعتماد حاصل کرکے دوبارہ مارکٹ میں داخل ہوجائے گا ۔ فوڈ سکیوریٹی ریگولیٹر نے نیسلے کو نوٹس جاری کرکے اندرون 15 یوم جواب طلب کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT