Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / صحت پر لوک ستہ کی کل راونڈ ٹیبل کانفرنس

صحت پر لوک ستہ کی کل راونڈ ٹیبل کانفرنس

ایف ڈی آر پی ایچ ایف آئی کے زیر اہتمام دہلی میں انعقاد
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : بانی و صدر لوک ستہ پارٹی ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن لوک ستہ / ایف ڈی آر اور پبلک ہیلت فاونڈیشن آف انڈیا کے تحت 23 اپریل کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر نئی دہلی میں راونڈ ٹیبل کانفرنس کا اہتمام کررہے ہیں ۔ ادویات اور صحت خدمات کے میدانوں کے کئی ماہرین اس میں شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن اور پروفیسر سری ناتھ ریڈی ( پی ایچ ایف آئی ) این آئی ٹی آئی آیوگ سے قبل تفصیلی پریزنٹیشن پیش کریں گے ۔ اس موقع پر لوک ستہ / ایف ڈی آر صحت پر ایک تفصیلی جامع دستاویز منصوبہ پیش کریں جس سے دہلی اور ملک کا ہر شہری مفت استفادہ کرسکتا ہے ۔ صحت برائے تمام کو لوک ستہ نے مختلف ممالک میں صحت کے بارے میں کافی مواد اکھٹا کرنے کے بعد تیار کیا ہے ۔ ایک صحت رپورٹ تیار کی گئی جس میں صحت و زندگی کے متعلق مختلف تجربات کو یکجا کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT