Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صحت کی حفاظت کیلئے صفائی کرم چاریوں کی خدمات اہم

صحت کی حفاظت کیلئے صفائی کرم چاریوں کی خدمات اہم

محبوب نگر 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کے لئے جوانوں کی خدمات بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔ صحت کی حفاظت کیلئے صفائی کرمچاریوں کی خدمات بھی اہم ہیں۔ لیکن افسوس ہے کہ ان کرمچاریوں کے مسائل کو حل کرنے اور انھیں سہولتیں پہونچانے میں عہدیداران لاپرواہی برت رہے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار وجئے کمار مبر صفائی کرمچاری نیشنل مشن نے ریونیو میٹنگ ہا

محبوب نگر 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کے لئے جوانوں کی خدمات بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔ صحت کی حفاظت کیلئے صفائی کرمچاریوں کی خدمات بھی اہم ہیں۔ لیکن افسوس ہے کہ ان کرمچاریوں کے مسائل کو حل کرنے اور انھیں سہولتیں پہونچانے میں عہدیداران لاپرواہی برت رہے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار وجئے کمار مبر صفائی کرمچاری نیشنل مشن نے ریونیو میٹنگ ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے سخت لہجے میں کہاکہ صفائی کرمچاریوں سے متعلق اجلاس میں صفائی کرمچاروں کے عہدیدار ہی شریک نہیں ہیں۔ صفائی کرمچار صحت عامہ کی حفاظت کا اہم کام انجام دیتے ہیں۔ لہذا ان کے ضروری مسائل کی یکسوئی ہماری ذمہ داری ہے۔ اُنھوں نے میونسپل عہدیداروں سے سوال کیاکہ قوانین کے لحاظ سے کرمچاریوں کو کیا سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ عہدیداروں کی جانب سے واضح جواب نہ ملنے پر اُنھوں نے انتباہ دیا کہ ان کی ناقص کارکردگی کی شکایت ریاستی عہدیداروں تک پہونچائی جائے گی۔ کرمچاریوں کو انھوں نے مشورہ دیا کہ کوئی بھی عہدیدار تنخواہوں میں کمی یا پھر کوئی اور تکلیف دیتا ہو تو وہ مایوس نہ ہوں بلکہ فوری موبائیل پر واٹس اَپ کے ذریعہ انھیں مطلع کریں۔ فوری عہدیدار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ملا ریڈی نے کہاکہ صفائی کرمچاریوں پر اگر مقدمات درج ہوں تو فوری اس کی یکسوئی کرلی جائے گی۔ بعدازاں وجئے کمار نے صفائی کرمچاریوں کے رہائشی علاقے میں کل بنڈہ پہونچ کر ان کے مسائل سے آگہی حاصل کی۔ اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر ایل شرمن، میونسپل کمشنر وینکنا، ای ڈی ایس سی کارپوریشن ویرائیلو، ای ڈی سوشیل ویلفیر جئے پرکاش و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT