Monday , June 18 2018
Home / عرب دنیا / صحرائے سینائی میں فوجی کارروائی ‘16جہادی ہلاک

صحرائے سینائی میں فوجی کارروائی ‘16جہادی ہلاک

قاہرہ۔11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کی فوج نے آج کہاکہ 16جہادی جن میں سے ایک عہدیدار اور ایک فوجی تھا ‘ گذشتہ چار دن کی بڑی فوجی کارروائی میں جو دولت اسلامیہ کے جہادیوں کے خلاف صحرائے سینائی میں کی گئی تھی ہلاک ہوگئے ۔ فوج نے صدر مصر عبدالفتح السیسی کی دوسری میعاد کیلئے انتخابی کامیابی کے بعد بڑے پیمانہ پر صحرائے سینائی سے دولت اسلامیہ کو نکال باہر کرنے کیلئے بڑے پیمانہ پر فوجی کارروائی شروع کی تھی ۔ جہادیوں کو گذشتہ سال نومبر تک مہلت دی گئی تھی کہ وہ صحرائی سینائی کا تخلیہ کردے ۔ اس کے بعد فوجی کارروائی کا آغاز کیا گیا ۔جہادیوں نے تاحال کئی فوجیوں ‘ پولیس ملازمین اور عوام کا قتل کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT