Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / صحیفہ نگاروں کا اکریڈیشن مسئلہ ، ایجی ٹیشن کی دھمکی

صحیفہ نگاروں کا اکریڈیشن مسئلہ ، ایجی ٹیشن کی دھمکی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : صحیفہ نگاروں کی تنظیم نے صحیفہ نگاروں کو اکریڈیشن دینے کے مسئلہ پر حکومت کی عائد کردہ تحدیدات کے خلاف ایجی ٹیشن شروع کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت نے تحدیدات عائد کرنے سے متعلق حکمنامہ واپس نہ لیا تو اسمبلی کے سرمائی سیشن کے دوران ایجی ٹیشن شروع کیا جائے گا ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے مشیر کے سرینواس ریڈی اور انڈین جرنلسٹس یونین کے سکریٹری ڈی امر نے کہا کہ حکومت کا حکمنامہ رام چندرا مورتی کی زیر سرکردگی کمیٹی کی سفارشات اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اس وعدہ کے خلاف ہے کہ تعلیمی لیاقت کا لحاظ کیے بغیر تمام کارکن صحیفہ نگاروں کو اکریڈیشن حاصل ہوگا ۔ حکومت نے اکریڈیشن دینے کے لیے بعض شرائط عائد کی ہیں ان میں ڈگری پاس ہونے کے لزوم شامل ہے ۔ انہوں نے کہا ڈگری کا لزوم عائد کرنا حکومت کا کام نہیں یہ فیصلہ میڈیا انتظامیہ کو کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT