Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / صدارتی الیکشن : یوگی نے لکھنؤ میں ووٹ ڈالا

صدارتی الیکشن : یوگی نے لکھنؤ میں ووٹ ڈالا

لکھنؤ17جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیر اعلی اور گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں ووٹ ڈالنے کے بعد دعوی کیاکہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدوار رام ناتھ کووند بھاری ووٹوں سے الیکشن میں جیت حاصل کریں گے اور ریاست سے صدر بننے والے وہ پہلے شخص ہوں گے ۔ابتدائی دور میں ہی ووٹ ڈالنے کے بعد یوگی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ کووند کی جیت کا فرق بڑا ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امیت شاہ کی جانب سے مسٹر کووند کو امیدوار بنائے جانے کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر اعلی نے کہاکہ کووند اترپردیش سے صدر بننے والے پہلے شخص ہوں گے ۔ یہ ریاست کیلئے فخر کی بات ہے ۔ممبر پارلیمنٹ ہونے کے ناطے آدتیہ ناتھ کو دہلی میں ووٹ دینا تھا لیکن الیکشن کمیشن کی اجازت سے انہوں نے لکھنؤ اسمبلی میں واقع تلک ہال پولنگ مرکز پر ووٹ ڈالا۔

TOPPOPULARRECENT