Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / صدارتی امیدوار رامناتھ کووند کو جنتا دل یو کی تائید

صدارتی امیدوار رامناتھ کووند کو جنتا دل یو کی تائید

پٹنہ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل یو نے این ڈی اے کے صدارتی نامزد امیدوار نام ناتھ کووند کی امیدواری کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے رکن اسمبلی وتنیش سدا نے آج کہا کہ جنتا دل یو نے فیصلہ کیا ہے کہ صدارتی انتخاب میں کووند کی امیدواری کی حمایت کی جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر نتیش کمار نے جو جنتا دل یو کے قومی صدر بھی ہیں، پارٹی ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کی تائید کی جائے گی۔ آج صبح منعقدہ اجلاس میں چیف منسٹر نے کہا کہ جنتا دل (یو) نے کووند کی امیدواری کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ایک اچھے آدمی ہیں۔ اجلاس میں تقریباً 60 جنتا دل (یو) ارکان اسمبلی بھی موجود تھے، جنہوں نے چیف منسٹر کے خیال کی پرزور حمایت کی۔ جنتا دل (یو) لیجسلیچر نے کہا کہ یہ بہار کے لئے فخر کی بات ہے کہ ریاست کے گورنر کی حیثیت سے خدمت انجام دینے والے کووند کو صدارتی عہدہ کیلئے امیدوار بنایا گیا ہے۔ جنتا دل یو قومی ترجمان کے سی تیاگی نے تاہم کہا کہ پارٹی اپنے موقف کو کور گروپ اجلاس میں واضح کردے گی۔

TOPPOPULARRECENT