Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / صدارتی انتخابات کے لیے کل رائے دہی ، کووند کی ملک گیر مہم کا اختتام

صدارتی انتخابات کے لیے کل رائے دہی ، کووند کی ملک گیر مہم کا اختتام

ممبئی / پاناجی / گاندھی نگر ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند کا 17 جولائی کو ہونے والے صدارتی مقابلہ میں تائید حاصل کرنے کے لیے ملک گیر دورہ آج اختتام کو پہنچا جب کہ کانگریس زیر قیادت اپوزیشن امیدوار میرا کمار کے خلاف ان کی کامیابی عملاً یقینی دکھائی دے رہی ہے ۔ 71 سالہ وکیل سے سیاستداں بننے والے کووند مہم کے آخری مرحلہ میں گاندھی نگر پہنچے جہاں انہوں نے گجرات کے بی جے پی ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ سے ملاقات کی ۔ آج انہوں نے ممبئی سے اپنا دورہ شروع کیا جس کے بعد پاناجی اور پھر گاندھی نگر گئے ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بتایا کہ کووند نے 26 ریاستوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کووند کو 70 فیصد سے زائد ووٹوں سے کامیابی ملے گی ۔ کئی غیر این ڈی اے جماعتوں جیسے جنتادل ( یو ) ، بی جے ڈی ، ٹی آر ایس اور اناڈی ایم کے دونوں گروپس نے کووند کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ کووند نے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے فون پر بات کی اور ان کی تائید کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT