Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / صدارتی دوڑ سے جیب بش دستبردار

صدارتی دوڑ سے جیب بش دستبردار

کولمبیا۔21فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جیب بش آج ری پبلکن پارٹی کی صدارتی دوڑ سے خارج ہوگئے ۔ پرائمریز میں مسلسل ناقص مظاہروں کے بعد بش خاندان کا وائیٹ ہاؤز میں اپنے خاندان کے تیسرے فرد کو صدر امریکہ بناکر روانہ کرنے کا خواب ٹوٹ گیا ۔ جنوبی کیرولینا میں جیب بش کو چوتھا مقام حاصل ہوا تھا ۔ جیب بش انتہائی نازک موقف میں تھے ‘ حالانکہ ان کے پاس پیسے اور انتظامیہ کی ملک گیر سطح پر تائید موجود ہے اور انہیں امید تھی کہ وہ اپنے والد جارج ایچ ڈبلیو بش اور بڑے بھائی جارج ڈبلیو بش کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وائیٹ ہاؤز میں بش خاندان کے تیسرے فرد ہوں گے جو صدر کے عہدہ پر فائز ہوگا ۔ 91سالہ جارج ایچ ڈبلیو بش ملک کے 41ویں صدر تھے ‘ ان کے فرزند جارج ڈبلیو بش دو میعادوں کیلئے 2001سے 2009ء تک صدر امریکہ منتخب ہوئے تھے ۔63جان ایلسی جیب بش امید رکھتے تھے وہ امریکہ کے 45ویں صدر ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT