Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / صدارتی عہدہ کیلئے کووند اور میرا کمار کے مابین راست مقابلہ

صدارتی عہدہ کیلئے کووند اور میرا کمار کے مابین راست مقابلہ

نئی دہلی ۔ /29 جون (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند اور اپوزیشن امیدوار میرا کمار کے مابین صدارتی عہدہ کیلئے راست مقابلہ ہوگا ۔ الیکشن کمیشن کو جملہ 90 نامزدگیاں وصول ہوئیں اور آج جانچ کے بعد رام ناتھ کووند اور میرا کمار کے ماسواء دیگر تمام کو مسترد کردیا گیا ۔ صدارتی عہدہ کیلئے /17 جولائی کو رائے دہی ہوگی ۔ ان دونوں نے پرچہ نامزدگی کے 4 سیٹس داخل کئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی طرح کی تکنیکی غلطی کے سبب درخواست مسترد نہ ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT