Saturday , December 15 2018

صدرجمہوریہ اسپتال سے ڈسچارج

نئی دہلی ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو آج یہاں آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا، جہاں انھوں نے اپنی انجیوپلاسٹی کرائی ہے۔ پرنب مکرجی توقع ہے اپنی سرکاری مصروفیت کا فوری احیاء کرتے ہوئے آج ہی دورہ کنندہ بنگلہ دیشی ہم منصب عبد الحمید سے ملاقات کریں گے۔ اسپتال کے ذرائع نے کہا کہ صدرجمہوریہ جو 11 ڈ

نئی دہلی ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو آج یہاں آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا، جہاں انھوں نے اپنی انجیوپلاسٹی کرائی ہے۔ پرنب مکرجی توقع ہے اپنی سرکاری مصروفیت کا فوری احیاء کرتے ہوئے آج ہی دورہ کنندہ بنگلہ دیشی ہم منصب عبد الحمید سے ملاقات کریں گے۔ اسپتال کے ذرائع نے کہا کہ صدرجمہوریہ جو 11 ڈسمبر کو 79 سال کے ہوئے، انھیں مکمل صحت یابی کے بعد دواخانہ سے فارغ کردیا گیا ہے۔ عبدالحمید چھ روزہ دورہ پر ہیں، جو ہندوستان کو کسی بنگلہ دیشی صدر کا پہلا دورہ ہے۔ آرمی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تھا کہ صدرجمہوریہ کو مزید چند دنوں کیلئے شریک دواخانہ رہنا چاہئے۔ پرنب مکرجی کو پیٹ کے مسائل پر گزشتہ ہفتے اسپتال سے رجوع کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT