Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / صدرجمہوریہ جناب پرنب مکرجی کی حیدرآباد آمد

صدرجمہوریہ جناب پرنب مکرجی کی حیدرآباد آمد

حکیم پیٹ ایرپورٹ پر پرتپاک خیرمقدم
حیدرآباد ۔ /18 ڈسمبر (این ایس ایس) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی جنوبی ہند کے 14 روزہ دورہ پر آج یہاں حیدرآباد پہنچے ۔ گورنر تلنگانہ و آندھراپردیش ای ایس ایل نرسمہن ، چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے صدرجمہوریہ کا آئی اے ایف اسٹیشن حکیم پیٹ ایرپورٹ پر گرمجوشانہ خیرمقدم کیا ۔ آئی اے ایف اسٹیشن حکیم پیٹ طیرانگاہ پر اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ صدرجمہوریہ کو انڈین ایرفورس طیارہ سے اترتے ہی خصوصی پنڈال میں لے جایا گیا جہاں تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین کے سوامی گوڑ ، اسپیکر اسمبلی ایس مدھو سدھن چاری ، ڈپٹی چیف منسٹرس کے سری ہری ،محمد محمود علی ،تلنگانہ کابینی وزراء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے صدرجمہوریہ کا استقبال کیا ۔ چیف سکریٹری سیاست تلنگانہ راجیو شرما ، ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما ،سینئر عہدیدار و مسلح افواج کے عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT