Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ نے کرناٹک میں جین طبقہ کی تقریب کا افتتاح کیا

صدرجمہوریہ نے کرناٹک میں جین طبقہ کی تقریب کا افتتاح کیا

شراون بیلابولا (کرناٹک ) ۔ 7فروری (سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ رام ناتھ کوئند نے باہوبلی گومتیشور کے مجسمہ کی تقاریب ’’مہا ماستا بھیشیکم‘‘ کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب 12سال میں ایک مرتبہ جین طبقہ کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے ۔ اس تقریب کے لئے ہاسن ضلع میں جین طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔ گورنر واجو بھائی والا ’وزیراعلی سدارامیا ‘ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ فیسٹول کے سلسلہ میں وسیع تر سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT