Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی آج آمد

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی آج آمد

حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (این ایس ایس) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی راشٹرپتی نیلائم سکندرآباد میں 14 دن کے قیام کے مقصد سے کل حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ 18 تا 31 ڈسمبر تک یہاں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ ملٹری کالج آف الیکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ سکندرآباد کے کانوکیشن میں شرکت کریں گے۔ 22 اور 23 ڈسمبر کو وہ ریاست کرناٹک کا دورہ کرتے ہوئے سنٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک، گلبرگہ کے دوسرے کانوکیشن میں شرکت کریں گے اور اسی دن بنگلور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسیس کی تزئین نو شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے۔ گورنر تلنگانہ و آندھراپردیش ای ایس ایل نرسمہن کی جانب سے 29 ڈسمبر کو صدرجمہوریہ کے اعزاز میں عشائیہ ترتیب دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT