Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی فلسطین آمد

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی فلسطین آمد

راملہ ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی آج یہاں مختصر دورہ پر ایک ایسے وقت پہنچے ہیں جب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پرنب مکرجی اومان سے تل ابیب پہنچے اور وہاں سے بذریعہ سڑک فلسطینی اتھاریٹی سرحد کی جانب روانہ ہوئے جہاں ان کا انتہائی مصروف ترین پروگرام ہے اور بعدازاں صدرجمہوریہ تین روزہ دورہ کیلئے اسرائیل لوٹ آئیں گے۔ صدرجمہوریہ اور ان کے قافلہ میں شامل دیگر عہدیداروں کو پیچیدہ صورتحال کی وجہ سے بن غورین ایرپورٹ سے بیعتونیا چیک پوائنٹ تک بذریعہ کار پہنچنے کے بعد کاروں کے قافلہ کو تبدیل کرنا پرا کیونکہ چیک پوائنٹ سے اسرائیل کی سرحد ختم ہوکر فلسطینی سرحد شروع ہوتی ہے۔ اسرائیلی کاروں کے قافلہ سے اتر کر فلسطینی حکومت کی جانب سے روانہ کی گئی کاروں میں صدرجمہوریہ اور ان کا قافلہ سوار ہوگیا۔ چیک پوائنٹ پر صدرجمہوریہ کا استقبال فلسطین کے وزیرتعلیم صابری سعیدان نے کیا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی تین ممالک اردن، فلسطین اور اسرائیل کے دوروں پر ہے۔ یہ کسی بھی ہندوستان کے صدر جمہوریہ کا اولین دورہ اسرائیل ہوگا لیکن ان کے اسرائیل پہنچنے سے پہلے ہی ان کے دورہ کے سلسلہ میں برہمی پیدا ہوگئی ہے کیونکہ اسرائیل نے انہیں کمپیوٹر کے ترسیلی آلات ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT