Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / صدرجمہوریہ پرنب مکرجی 12 روزہ قیام کیلئے جمعہ کو حیدرآباد آمد

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی 12 روزہ قیام کیلئے جمعہ کو حیدرآباد آمد

حیدرآباد 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی کے شہر حیدرآباد میں اپنی سرمائی چھٹیاں گزارنے کے پروگرام کو قطعیت دے دی گئی ہے اور اس پروگرام کے مطابق صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی جاریہ ماہ 18 ڈسمبر کو حیدرآباد پہونچیں گے اور 31 ڈسمبر تک شہر حیدرآباد میں قیام کریں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی 18 ڈسمبر کو دہلی سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد کیلئے روانہ ہوں گے اور تقریباً 12 بجے بولارم میں واقع راشٹراپتی نیلائم پہونچیں گ۔ے۔ 19 ڈسمبر صبح 11 بجے ملٹری کالج کے منعقد ہونے والے کانوکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ 20 اور 21 ڈسمبر کو راشٹراپتی نیلائم میں ہی قیام کریں گے۔ جبکہ 22 ڈسمبر کو مہاراشٹرا کے ضلع بیدر میں منظم کئے جانے والے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 24 تا 26 ڈسمبر کو صدرجمہوریہ راشٹراپتی نیلائم میں ہی قیام کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT