Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ کووند کا 4 ستمبر کو راجکوٹ کا دورہ

صدرجمہوریہ کووند کا 4 ستمبر کو راجکوٹ کا دورہ

راجکوٹ 31 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 4 ستمبر کو راجکوٹ ضلع کے جسدان ٹاؤن کا دورہ کرینگے اور یہاں کچھ پراجیکٹس کا آغاز کرینگے ۔ سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ اپنے ایک روزہ دورہ کے موقع پر صدر جمہوریہ جسدان ٹاؤن کے قریب عوام کے ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کرینگے ۔ یہاں وہ باوقار ساؤنی پراجیکٹ کو مربوط کرنے سنگ بنیاد تقریب میں حصہ لینگے ۔ ضلع کلکٹر راجکوٹ وکرانت پانڈے نے یہ بات بتائی ۔ وہ عوام سے خطاب کرنے سے قبل مشہور گھیلا سومناتھ مندر کا دورہ بھی کرینگے ۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے صدر جمہوریہ راجکوٹ آئیں گے اور سرکاری تقاریب میں شرکت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT