Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ کی آج واردھا شکشن منڈل صدی تقاریب میں شرکت

صدرجمہوریہ کی آج واردھا شکشن منڈل صدی تقاریب میں شرکت

ناگپور25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی واردھا شکشن منڈل کی صدی تقاریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جو کل منعقد کی جائے گی۔ ادارہ کی بنیاد آنجہانی جمنا لال بجاج اور شری کرشنا داس جاجو نے 1914 ء میں رکھی تھی اور فی الحال 6 تعلیمی ادارے واردھا میں قائم ہیں اور کامرس کالج ناگپور میں ہے۔ صدرجمہوریہ کل پونے سے یہاں پہونچیں گے اور بذ

ناگپور25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی واردھا شکشن منڈل کی صدی تقاریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جو کل منعقد کی جائے گی۔ ادارہ کی بنیاد آنجہانی جمنا لال بجاج اور شری کرشنا داس جاجو نے 1914 ء میں رکھی تھی اور فی الحال 6 تعلیمی ادارے واردھا میں قائم ہیں اور کامرس کالج ناگپور میں ہے۔ صدرجمہوریہ کل پونے سے یہاں پہونچیں گے اور بذریعہ ہیلی کاپٹر واردھا روانہ ہوں گے۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس اور مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و جہاز رانی نتن گڈکری اُن کے ہمراہ واردھا جائیں گے۔ ریاستی گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ تقریب کی صدارت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT