Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / صدرجمہوریہ کی زیرصدارت گورنرس کی دو روزہ کانفرنس

صدرجمہوریہ کی زیرصدارت گورنرس کی دو روزہ کانفرنس

آج سے آغاز، نئے ہندوستان 2022ء کی تعمیر کے موضوع پر تبادلہ خیال
نئی دہلی۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نئے ہندوستان کی 2022ء تک تعمیر پر گورنرس کی دو روزہ کانفرنس میں مرکزی موضوع گفتگو ہوگا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند دو روزہ چوٹی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ 27 گورنرس اور 3 لیفٹننٹ گورنرس ریاستوں و مرکزی زیرانتظام علاقوں سے اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس کا آغاز آج سے ہوگا۔ نئے ہندوستان 2022ء کیلئے متعدد اقدامات کی ضرورت ہے جو انفراسٹرکچر میں کئے جائیں جو ملک کے عوام کی ضروریات کی تکمیل کرتے ہیں۔ اسی طرح نیا ہندوستان 2022ء تعمیر کرنے کے لئے مختلف خدمات یعنی معیاری تعلیم تک رسائی، تربیت، فروغ مہارت، حفظان صحت، صفائی پر زور دینا ضروری ہوگا۔ آزاد شہروں اور دیہاتوں میں کھلے مقامات پر حوائج ضروریہ سے فراغت اور پاک و صاف ماحولیات، شہریوں کی صیانت و سلامتی وغیرہ پر توجہ دینا ضروری ہوگا۔ کانفرنس کا پہلا اجلاس نیتی آیوگ کے مقالے سے ہوگا جو نئے ہندوستان 2022ء کے امکانی عناصر کے بارے میں ہوگا۔ بعدازاں گورنرس انفراسٹرکچر اور نئے ہندوستان 2022ء کے لئے خانگی شعبہ کی خدمات پر دو گروپس میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے بعد دوسرے اجلاس میں ریاستوں میں اعلیٰ تعلیم، فروغ مہارت و صنعت کاری کو نوجوانوں کیلئے ذریعہ روزگار بنانے پر بات چیت کریں گے۔ گورنرس اپنے تبصرے اور تجاویز پیش کریں گے کہ ان مقاصد کو کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تیسرے اجلاس میں جو دوسرے دن ہوگا ، گورنرس خصوصی موضوعات پر جن کا تعلق متعلقہ ریاستوں یا مرکزی زیرانتظام ریاستوں سے ہوگا، مختصر تبصرے پیش کریں گے۔ وہ اہم کارناموں اور اقدامات کو بھی جو راج بھون کی جانب سے کئے گے ہیں، روشنی ڈالیں گے اور ان کی تقلید کی کوشش کریں گے۔ اختتام اجلاس میں متعلقہ کنوینرس کی مختصر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ غور و خوض اور کانفرنس کے نتائج گورنرس کین جانب سے اپنی متعلقہ ریاستوں میں استعمال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT