Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / صدرجمہوریہ کے انتخاب کیلئے اعلامیہ جاری

صدرجمہوریہ کے انتخاب کیلئے اعلامیہ جاری

متفقہ صدارتی امیدوار کی مساعی، بی جے پی پینل کی کل سونیا گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی ۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے آج اعلامیہ جاری کردیا ‘ جس کے ساتھ ہی 17 جولائی کو ہونے والے اس انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل شروع ہوگیا جو 28جون تک جاری رہے گا ۔ حکمراں این ڈی اے اور اپوزیشن جماعتوں کا منتشر گروپ باہمی طور پر ناقابل قبول متفقہ صدارتی امیدوار کیلئے جاری اپنی مساعی میں شدت پیدا کرچکے ہیں لیکن اتفاق رائے پیدا نہ ہونے کی صورت میں یہ دونوں الگ الگ راستے اختیار کرسکتے ہیں ۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے اس مسئلہ پر طویل خاموشی کے بعد مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ ‘ ارون جیٹلی اور وینکیا نائیڈو پر مشتمل تین رکنی گروپ تشکیل دیا ہے جو اس مسئلہ پر این ڈی اے حلیفوں اور اپوزیشن سے مشاورت کرے گا ۔ اپوزیشن قائدین بھی متفقہ امیدوار کی تلاش اور انتخابی حکمت عملی کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ذرائع نے کہا کہ اپوزیشن قائدین اس عہدہ کیلئے چند امکانی ناموں پر غور کریں گے لیکن کسی فیصلے سے قبل حکومت کی جانب سے کی جانے والی مساعی کے نتیجہ کا انتظار کریں گے ۔ اس باوقار انتخاب میں غیر سنجیدہ امیدواروں کو پرچہ نامزدگی کے ادخال سے باز رکھنے کیلئے چند سال قبل متعلقہ قانون میں ترمیم کی گئی تھی۔ موجودہ صدر جمہوریہ کی میعاد 24جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور یہ صدر کیلئے پندرہویں انتخابات ہوں گے۔ صدارتی انتخاب ضرورت پڑنے پر17جولائی کو ہوگا۔ بی جے پی نے تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کے ذریعہ اتفاق رائے کے ساتھ صدارتی امیدوار کا انتخاب یقینی بنانے سہ رکنی پیانل قائم کیا ہے جو جمعہ کو صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کرے گا۔ تین وزراء پر مشتمل یہ پینل سی پی آئی ایم کے سیتارام یچوری سے بھی ملاقات کرے گا۔ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ صدر بی جے پی امیت شاہ نے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ، وزیرفینانس ارون جیٹلی اور ایم وینکیا نائیڈو پر مشتمل پینل 12 جون کو قائم کیا تھا تاکہ اپوزیشن پارٹیوں اور حلیف جماعتوں سے مشاورت کے ذریعہ اتفاق رائے کے ساتھ صدارتی امیدوار کا انتخاب یقینی بنایا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم وینکیا نائیڈو نے پہلے ہی اس مسئلہ پر پرافل پٹیل (این سی پی) اور ستیش چندر مشرا (بی ایس پی) سے بات کی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ اپوزیشن قائدین صدارتی عہدہ کیلئے امکانی ناموں پر غور کریں گے لیکن قطعی فیصلہ سے پہلے حکومت کی پہل کا انتظار کیا جارہا ہے۔ کانگریس زیرقیادت اپوزیشن جماعتوں کا آج اجلاس منعقد ہوا لیکن صدارتی انتخابات کیلئے کوئی بھی نام زیرغور نہیں آیا۔ صدارتی انتخاب کیلئے اعلامیہ جاری کئے جانے کے بعد آج 6 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ان میں ممبئی سے تعلق رکھنے والا جوڑا سائرہ بانو، محمد پٹیل اور محمد پٹیل عبدالحامد بھی شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT