Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ کے طیارہ میں دوران سفر تکنیکی خرابی

صدرجمہوریہ کے طیارہ میں دوران سفر تکنیکی خرابی

نئی دہلی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو ٹاملناڈو کی چیف منسٹر جیہ للیتا کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چینائی لیجانے والا انڈین ایرفورس کا ایک خصوصی طیارہ درمیانی راستہ میں تکنیکی خرابی کے سبب دہلی واپس پہنچ گیا اور اس تکنیکی خرابی کو دور کئے جانے کے بعد صدر پرنب مکرجی ایک گھنٹہ بعد دوبارہ اسی طیارہ سے روانہ ہوئے۔ ان کا طیارہ آج صبح چینائی کیلئے پرواز کیا اور تکنیکی خرابی کے سبب اندرون نصف گھنٹہ دہلی واپس پہونچا۔ ذرائع نے کہاکہ صدرجمہوریہ کو چینائی روانگی کیلئے دوسرے طیارہ کا انتظام کیا جارہا تھا لیکن اس طیارہ میں چونکہ معمولی تکنیکی خرابی تھی جس کو دور کئے جانے کے بعد اسی طیارہ سے چینائی روانہ ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT