Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ ہند کا آج سے تین روزہ دورۂ مغربی بنگال، یوپی اور اوڈیشہ

صدرجمہوریہ ہند کا آج سے تین روزہ دورۂ مغربی بنگال، یوپی اور اوڈیشہ

کولکتہ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی مغربی بنگال، اترپردیش اور اوڈیشہ کے تین روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے۔ راشٹراپتی بھون سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر کلکتہ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں کلیدی خطبہ دیں گے اور ادارہ برائے اعصابی علوم کولکتہ کا دورہ کریں گے۔ ہفتہ کے دن وہ میٹرو پالیٹن انسٹی ٹیوشن

کولکتہ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی مغربی بنگال، اترپردیش اور اوڈیشہ کے تین روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے۔ راشٹراپتی بھون سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر کلکتہ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں کلیدی خطبہ دیں گے اور ادارہ برائے اعصابی علوم کولکتہ کا دورہ کریں گے۔ ہفتہ کے دن وہ میٹرو پالیٹن انسٹی ٹیوشن آف کولکتہ کی 150 ویں سالگرہ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ بعدازاں دن میں وہ 40 ویں کل ہند سماجی کانفرنس کا افتتاح کریں گے جس کا مرکزی موضوع ’’ترقی، تنوع اور جمہوریت‘‘ہے۔ ہندوستان کے سماجی معاشرہ میں مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ وارناسی میں یہ جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ وہ اوتکل سنگیت مہا ودیالیہ کی جشن زرین تقریب کا افتتاح کریں گے اور فنون کی ترقی کی تجربہ گاہوں کا سنچورین یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (بھوبنیشور) کا دورہ بھی اسی دن کریں گے۔ اتوار کے دن صدرجمہوریہ پہلی ویویکانند میموریل عمارت کا رام کرشنا آشرم رام پور کالا ہانڈی میں افتتاح کریں گے۔ وہ رما دیوی ویمنس آٹونومس کالج بھوبنیشور کی جشن زرین تقریب کا بھی افتتاح کریں گے اور اس کے بعد نئی دہلی واپس ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT