Saturday , December 15 2018

صدرجمہوریہ ہند کا دورہ میانمار

نئی دہلی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند /10 تا /14 ڈسمبر میانمارکا دورہ کریں گے ۔ جس کے دوران وہ صدرمیانمار سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ ریاستی مشیر برائے آنگ سانگ سوچی ، وزیر خارجہ میانمار سے بھی ان کی ملاقات مقرر ہے ۔ دورہ کی تفصیل سے واقف کرواتے ہوئے معتمد خارجہ وجئے گوکھلے نے کہا کہ صدرجمہوریہ خاتون اول سویتا سے نیپیٹا میں /10 ڈسمبر کو ملاقات کریں گے ۔ کووند کی پہلی مصروفیت /11 ڈسمبر کو ہوگی جبکہ وہ یو ون منٹ اور آن سان سوچی سے تبادلہ خیال کریں گے اور ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ توقع ہے کہ ان کے دورہ کے موقع پر کئی معاہدات بھی ہوں گے ۔ صدرجمہوریہ اڈوانس سنٹر برائے زرعی تحقیق و تعلیمات کا دورہ بھی کریں گے ۔ وہ چاول کے بائیو پارک بھی جائیں گے جن کیلئے مالیہ ہندوستان فراہم کرتا ہے ۔ گوکھلے کے بموجب یہ دورہ /12 ڈسمبر کو مقرر ہے ۔ بعد ازاں وہ یان گونگ روانہ ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT