Tuesday , January 16 2018
Home / دنیا / صدرمیانمار کی متنازعہ آبادی قانون پر دستخط

صدرمیانمار کی متنازعہ آبادی قانون پر دستخط

یانگون ۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر میانمار نے ایک قانون پر دستخط کردیئے جس کے تحت چند ماؤں کو اپنے بچے تین سال کیلئے حکومت کے حوالے کردینے ہوں گے ۔ ان اعتراضات کے باوجود جو سینئر امریکی سفارتکار اور انسانی حقوق کارکنوں کی جانب سے کئے گئے ہیں ۔ جنہیں فکر ہے کہ ان بچوں کو صرف اُن کی ماؤں پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ علاوہ ا

یانگون ۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر میانمار نے ایک قانون پر دستخط کردیئے جس کے تحت چند ماؤں کو اپنے بچے تین سال کیلئے حکومت کے حوالے کردینے ہوں گے ۔ ان اعتراضات کے باوجود جو سینئر امریکی سفارتکار اور انسانی حقوق کارکنوں کی جانب سے کئے گئے ہیں ۔ جنہیں فکر ہے کہ ان بچوں کو صرف اُن کی ماؤں پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں تمام مذہبی اور لسانی اقلیتوں پر بھی ان بچوں کے ذریعہ دباؤ ڈالا جائے گا ۔ آبادی پر کنٹرول ‘ حفظان صحت قانون سخت گیر بدھ راہبوں کے دباؤ کے تحت وضع کیا گیا تھا ۔ اس کا ایک انتہائی مسلم دشمن ایجنڈہ ہے ۔ گذشتہ ماہ اسے پارلیمنٹ میں منظور کرلیا گیا ۔ نائب وزیر خارجہ امریکہ انتھونی بلنکن نے انتباہ دیا تھا کہ اس قانون کے نفاذ سے کئی خطرے پیدا ہوجائیں گے ۔ ان کی وطن واپسی کے چند گھنٹے بعد سرکاری ذرائع ابلاغ نے صدر میانمار تھین سین کی اس قانون پر دستخط کا اعلان کیا ۔ چار سال قبل میانمار میں جہاں بدھ مت کے پیروں کی غالب آبادی ہے ۔آمرانہ حکمرانی کی جگہ جمہوری حکومت قائم ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT