Wednesday , December 12 2018

صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن آج عہدہ کا جائزہ لیں گے

حیدرآباد۔/9مارچ، ( سیاست نیوز) صدر نشین اقلیتی فینانس کارپوریشن سید اکبر حسین کل 3 بجے سپہ پہر عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، ریاستی وزراء کے ٹی آر اور ایٹالہ راجندر کے علاوہ ونود کمار ایم پی شرکت کریں گے۔ سید اکبر حسین کو اقلیتی فینانس کارپوریشن کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے تاہم بورڈ آف ڈائرکٹرس کا تقرر باقی ہے۔ جائزہ تقریب حج ہاوز کے کھلے میدان میں منعقد کی جارہی ہے ۔ ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد اس تقریب میں شرکت کرسکتی ہے۔ سید اکبر حسین نے کہا کہ وہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کو متحرک ادارہ میں تبدیل کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT