Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صدرنشین بلدیہ ظہیرآباد کیلئے15 مئی کو انتخابات

صدرنشین بلدیہ ظہیرآباد کیلئے15 مئی کو انتخابات

ظہیرآباد /9 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ ظہیرآباد کی مخلوعہ صدارتی نشست کیلئے انتخابات 15 مئی کو 11 بجے دن میونسپل کونسل میٹنگ ہال میں منعقد ہوں گے ۔ جس کی نگرانی ریٹرننگ آفیسر محمد عبدالحمید آر ڈی او ظہیرآباد ریونیو ڈویژن کریں گے ۔ اس خصوص میں انتخابی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ بلدیہ ظہیرآباد کی پیشرو صدرنشین چنوری لاونیا نے طئے پائے معاہدہ کے مطابق اپنی نشست سے مستعفی ہونے کیلئے اپنے استعفی کا مکتوب گذشتہ 17 اپریل کو میونسپل کمشنر کے حوالے کردیا تھا ۔ جسے 29 اپریل کو منعقدہ بلدی اجلاس میں متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی تھی ۔ مذکورہ انتخابات میں 24 اراکین بلدیہ کے بشمول رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پاٹل ، رکن اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر جے گیتا ریڈی اور رکن قانون ساز کونسل محمد فریدالدین بحیثیت اراکین بہ اعتبار عہدہ اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ بلدیہ ظہیرآباد کی صدارتی نشست عام زمرہ کی خاتون کونسلر کیلئے محفوظ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT