Tuesday , August 14 2018
Home / اضلاع کی خبریں / صدرنشین بھینسہ منڈل پریشد کیلئے ٹی آر ایس امیدوار کامیاب

صدرنشین بھینسہ منڈل پریشد کیلئے ٹی آر ایس امیدوار کامیاب

بھینسہ۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں منعقدہ منڈل پرجا پریشد صدر نشین کے انتخاب میں مدہول تعلقہ ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی گروپ کے آزاد امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بھینسہ ایم پی ٹی سی کے صدرنشین اور نائب صدر نشین کے انتخاب بھینسہ منڈل کے ایم پی ڈی او دفتر میں منعقد کئے گئے۔ جس میں الیکشن آفیسر اور ایم پی ڈی او نے پہلے ایم

بھینسہ۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں منعقدہ منڈل پرجا پریشد صدر نشین کے انتخاب میں مدہول تعلقہ ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی گروپ کے آزاد امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بھینسہ ایم پی ٹی سی کے صدرنشین اور نائب صدر نشین کے انتخاب بھینسہ منڈل کے ایم پی ڈی او دفتر میں منعقد کئے گئے۔ جس میں الیکشن آفیسر اور ایم پی ڈی او نے پہلے ایم پی ٹی سی ممبران کو حلف دلایا۔ پھر صدر نشین کے عہدہ کیلئے انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔ بھینسہ منڈل کے 11 ایم پی ٹی سی میں آزاد امیدوارہ ایس ونیتا کو صدر منتخب کرتے ہوئے چھ امیدواروں نے تائید کی۔ جبکہ نائب صدر کی حیثیت سے دیپا ریڈی کو منتخب کیا گیا اور کوآپشن ممبر کی حیثیت سے بھیم راؤ پٹیل کا انتخاب عمل میں آیا۔ انتخاب کے بعد منڈل صدرنشین کو تہنیت پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT