Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / صدرنشین ضلع پریشد کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ روپئے

صدرنشین ضلع پریشد کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ روپئے

نائب صدر اور ارکان کے مشاہر میں بھی اضافہ ،وزیر پنچایت راج کا بیان

نائب صدر اور ارکان کے مشاہر میں بھی اضافہ ،وزیر پنچایت راج کا بیان
حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ نے چیف منسٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کو آج قانون ساز کونسل میں پڑھ کر سناتے ہوئے ادارہ جات مقامی کے منتخبہ نمائندوں کے ماہانہ اعزازی مشاہرہ میں کئے گئے اضافوں کا اعلان کیا اور بتایا کہ حکومت تلنگانہ نے صدرنشین ضلع پریشد کے موجودہ ماہانہ مشاہرا 7500روپئے کو بڑھاکر ماہانہ ایک لاکھ روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اسی طرح زیڈ پی ٹی سی ( ضلع پریشد ارکان ) ارکان کے موجودہ 2250 ماہانہ مشاہرا میں اضافہ کرکے 10 ہزار روپئے کرنے ۔ صدر منڈل پرجا پریشد کے ماہانہ مشاہرا 1500 روپیوں کو بڑھاکر دس ہزار روپئے کرنے ۔ ایم پی ٹی سی ( منڈل پریشد ارکان ) ارکان کے موجودہ 750 روپئے ماہانہ مشاہرا میں اضافہ کرکے 5 ہزار روپئے کرکے اور گرام پنچایت سرپنچ کے ماہانہ مشاہرا کی رقم ایک ہزار یا 1500روپئے سے بڑھاکر 5 ہزار روپئے کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ مئیر بلدیہ ( بلدی کارپوریشن ) کے موجودہ ماہانہ مشاہرا 14 ہزار روپئے کو برھاکر 50 ہزار روپئے ڈپٹی مئیر کے موجودہ ماہانہ مشاہرا 8ہزار روپیوں کو بڑھاکر 25 ہزار روپئے کرنے بلدی کارپوریٹرس کے موجودہ ماہانہ مشاہرا 4 ہزار روپئے کو برھاکر 6 ہزار روپئے کرکے صدرنشین اسپیشل گریڈ میونسپل کے موجودہ مشاہرا دس ہزار روپئے کو بڑھاکر 15 ہزار روپئے کرنے دیگر صدور نشین بلدیات کے موجودہ ماہانہ مشاہرا 8 ہزار روپئے کو بڑھاکر 12 ہزار روپئے کرنے ۔ نائب صدرنشین اسپیشل گریڈ میونسپلٹی کے موجودہ ماہانہ مشاہرا 5 ہزار روپئے کو برھاکر 7500 روپئے کرنے دیگر میونسپل کونسل نائب صدورنشین کے موجودہ ماہانہ مشاہرا 3200 روپئے کیو بڑھاکر 5 ہزار روپئے کرنے ۔ اسپیشل گریڈ میونسپل کونسلرس کے موجودہ ماہانہ مشاہرا 2200 روپئے کو بڑھاکر 3500 روپئے کرنے اور دیگر میونسپل کونسلروں کے موجودہ ماہانہ مشاہرا 1800 روپئے کو بڑھاکر 2500 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT