Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم عمرہ کیلئے روانہ

صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم عمرہ کیلئے روانہ

حیدرآباد 2 اکتوبر (سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم آج عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ وہ 11 اکتوبر تک قیام کریں گے اور توقع ہے کہ وہ غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کریں گے۔ صدرنشین وقف بورڈ نے روانگی سے قبل چیف اگزیکیٹیو آفیسر منان فاروقی اور دیگر عہدیداروں سے ربط قائم کرکے ضروری ہدایات جاری کی۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ اوقافی اراضیات کا ریکارڈ جلد ضلع کلکٹرس کو روانہ کردیا جائے تاکہ اراضی سروے میں اسے شامل کرتے ہوئے ریونیو ریکارڈ میں درج کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ سروے کے دوران اپنی تمام اراضیات کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کریگا ۔ مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران وہ تلنگانہ ریاست کی ترقی اور مسلمانان عالم کے حق میں خصوصی دعا کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT