Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صدرٹپہ خانہ ظہیرآباد گذشتہ 20 دنوں سے کام ٹھپ

صدرٹپہ خانہ ظہیرآباد گذشتہ 20 دنوں سے کام ٹھپ

ما تحت 12 ذیلی پوسٹ آفس کی بھی یہی صورتحال ۔ عوام پریشان

ظہیرآباد 8 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ٹپہ خانہ ظہیرآباد میں گذشتہ 20 دنوں سے سافٹ ویر کی تبدیلی کے کام میں سست روی کے باعث متعلقہ امور بری طرح ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک گیر سطح کے تمام ٹپہ خانوں کو ایک ہی سافٹ ویرسے مربوط کرنے کا کام ٹاٹا کنسلٹنٹ سرویس کے سپرد کیا گیا ہے ۔ لیکن مجوزہ کام میں سست روی کے باعث ٹپہ خاتوں سے متعلق اُمور میں خلل پیدا ہوگیا ہے ۔ جہاں تک صدر ٹپہ خانہ ظہیرآباد کاتعلق ہے اس کے ما تحت کوہیر‘ جھرہ ‘ سنگم ‘ رائے کوڑ ‘ نیاکل ‘ حدنور ‘ مرزاپور ‘ چراغ پلی‘ مدھونگر ‘ نارائن کھیڑ ‘ رنجیول ‘ سرجاپور اور مدھونگر میں واقع 12 ذیلی ٹپہ خانوں میں بھی یہی صورتحال ہے ۔ صدر ٹپہ خانہ ظہیرآباد میں موجود صورت حال سے متلقہ امور خاص کر منی آرڈر کاکام بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ منی آرڈر کے حصول کے منتظرین روزانہ مذکورہ ٹپہ خانہ کی چکر لگا رہے ہیں ۔ انہیں سافٹ ویر کی تبدیلی کی کہانی سنا کر اور دو تین دن میں منی آرڈر مل جانے کا بھروسہ دلا کر واپس کر دیا جا رہا ہے ۔ اس خصوص میں متعلقہ ہیڈ پوسٹ ماسٹر سے ربط پیدا کیا گیاتو بتایا گیا کہ موجودہ صورت سے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا گیاہے ۔ اس کے باوجود صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مزید دو تین دنوں میں موجودہ صورتحال میں تبدیلی آئیگی ۔اور متعلقہ امور حسب معمول انجام دیئے جائیں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT