Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / صدرکوئندورلڈتلگو کانفرنس میں شرکت کریں گے

صدرکوئندورلڈتلگو کانفرنس میں شرکت کریں گے

حیدرآباد ۔ 11ڈسمبر ( پی ٹی آئی )صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند عالمی تلگو کانفرنس جو حکومت تلنگانہ کے زیراہتمام 15تا 19ڈسمبر منعقد کی جارہی ہے اس کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ آج سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اس اس کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ گورنر آندھراپردیش و تلنگانہ ای ایس ایس ایل نرسمہن اور ان کے مہاراشٹرا کے ہم منصب سی ایچ ودیا ساگر راؤ کی بھی اس پروگرام میں شرکت متوقع ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے آج اپنے بعض کابینی رفقاء اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ اس پروگرام کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT