Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / صدر افغانستان اشرف غنی کا آج سے دورۂ ہند

صدر افغانستان اشرف غنی کا آج سے دورۂ ہند

وزیراعظم مودی سے افغانستان کی صیانت اور استحکام میں اضافے پر تبادلہ خیال
نئی دہلی۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان اشرف غنی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کل مشترکہ مقاصد کے فروغ پر تفصیل سے بات چیت کریں گے۔ افغانستان کی صیانت اور استحکام میں اضافہ دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے اور دہشت گردی کی لعنت سے مقابلہ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزارت خارجہ نے آج کہا کہ صدر افغانستان ایک روزہ سرکاری دورے پر وزیراعظم ہند نریندر مودی کی دعوت پر ہندوستان آرہے ہیں۔ یہ دعوت نامہ مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے اپنے دورۂ کابل کے موقع پر 16 اکٹوبر کو صدر افغانستان کے حوالے کیا تھا۔ اپنے دورے کے موقع پر صدر افغانستان اشرف غنی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کریں گے۔ ان کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ بعدازاں وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بھی وفد کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم اشرف غنی کے اعزاز میں ایک ظہرانہ ترتیب دیں گے۔ سرکاری بیان کے بموجب دونوں ممالک کو موقع ملے گا کہ تمام باہمی دفاعی شراکت داری کے کئی پہلوئوں کا جائزہ لیں۔ نئی ترقیاتی شراکت داری بھی بات چیت کا موضوع ہوگی۔ مشترکہ مقاصد امن، صیانت، استحکام اور افغانستان کی خوشحالی کو فروغ دینے میں باہمی تعاون میں اضافہ پر بات چیت کی جائے گی۔ دونوں ممالک علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دورے سے اعلی سطحی باہمی تبادلے دونوں ممالک کے درمیان فروغ پائیں گے۔ اس میں چیف ایگزیکٹیو افغانستان عبداللہ عبداللہ کا دورہ بھی شامل ہے۔ وزیر خارجہ افغانستان صلاح الدین ربانی باہمی دفاعی شراکت داری کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان کا دورہ کریں گے جس کے مشترکہ صدرنشین وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر خارجہ افغانستان صلاح الدین ربانی ہوں گے۔ وزرائے خارجہ کی باہمی ملاقات بھی موضوع گفتگو ہوگی۔ سشما سوراج دورہ کرنے والی اہم شخصیت سے ملاقات کریں گی اور وویکانند انٹرنینشل فائونڈیشن کے اجلاس سے بھی صدر افغانستان خطاب کرنے والے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT