Friday , January 19 2018
Home / دنیا / صدر امریکہ بارک اوباما کا جمعہ کو دورہ سعودی عرب

صدر امریکہ بارک اوباما کا جمعہ کو دورہ سعودی عرب

ریاض۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)علاقائی و بین الاقوامی اُمور میں سعودی عرب کی اہمیت میں اضافہ کے ساتھ ہی امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں ۔ صدر امریکہ بارک اوباماجمعہ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ چھ روزہ دورہ کے دوران صدر امریکہ سعودی عرب کے علاوہ نیدر لینڈ ‘بلجیم ‘ اٹلی اور ویٹکن سٹی بھی جائیں گے ۔ صدر امریکہ خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے باہمی اور علاقائی اُمور پر وسیع تر مذاکرات کریں گے ۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان جوہان سوہامنسیس نے بتایا کہ اوباما کا دورہ اس علاقہ میں ہمارے قریبی تعلقات کو تقویت دے گا ۔دونوں قائدین ایران اور شام کی صورتحال کے بشمول خلیجی ممالکوں اور علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT