Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ کا آئندہ ماہ دورہ پیرو

صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ کا آئندہ ماہ دورہ پیرو

واشنگٹن ۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ ماہ امریکی براعظم کے رہنماؤں کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے پیرو جائیں گے اور اس کے بعد کولمبیا کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ان خبروں کو مسترد کردیا جس میں کہا جا رہا تھا کہ جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ امریکہ کے خراب تعلقات کی وجہ سے مسٹر ٹرمپ پیرو کے دارالحکومت لیما میں 13-14 اپریل کو ہونے والی میٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے ۔افسر نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ پہلی بار لاطینی امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں۔وہ اس دوران پیرو کے صدر پریڈو پابلو کونجسکی اور کولمبیا کے صدر سے ہیوان مینوئیل سانتوس سے ملاقات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT