Friday , April 27 2018
Home / Top Stories / صدر امریکہ کا سالانہ خطاب، ٹی وی اسکرین پر جوتوں کی بارش

صدر امریکہ کا سالانہ خطاب، ٹی وی اسکرین پر جوتوں کی بارش

سان ڈیاگو ۔3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی شہر سان ڈیاگو میں ڈونالڈ ٹرمپ کے سالانہ خطاب کے دوران ناظرین نے ٹی وی اسکرین پر جوتوں کی بارش کردی، بڑی اسکرین پر خطاب دیکھنے کا اہتمام مقامی برادری نے کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس سے خطاب کو دیکھنے کیلئے بڑی اسکرین کا اہتمام مقامی برادری نے کیا تھا۔شرکا سے کہاگیاکہ جب بھی ٹرمپ،ملک یا برادری کے خلاف کوئی غلط جملہ بولے تو اسے جوتا مارا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک گھنٹے کی تقریر کے دوران ٹی وی کی بڑی اسکرین پر وقفے وقفے سے جوتوں کی بارش ہوتی رہی۔اس کے علاوہ متعدد گھروں میں بھی ٹرمپ کی تقریر کے دوران ٹی وی پر جوتے اور سینڈل پھینکے گئے۔

TOPPOPULARRECENT