Wednesday , December 12 2018

صدر امریکہ کا علامتی پتلہ نذر آتش

یروشلم کو اسرائیل کا صدر مقام تسلیم کرنے کے خلاف تنظیم آواز کا احتجاج
حیدرآباد۔13ڈسمبر(سیاست نیوز)یروشلم کو اسرائیل کا درالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف تنظیم آواز گریٹر حیدرآباد کمیٹی کی جانب سے سنتوش نگر چوراہے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا علامتی پتلا نذر آتش کیاگیا۔تنظیم آواز کے سٹی سکریٹری عبدالستار ‘ کے علاوہ محمد کلیم الدین‘ جناب رضا علی‘ ولی محمد‘ محمد اکرم ‘ سید ابراہیم‘ سید اعجاز احمد ‘ عبدالطیف‘ اور محمد غوث کے علاوہ دیگر نے احتجاج میں حصہ لیا۔ اس موقع پر جناب عبدالستار نے امریکی سامراجیت کا مقصد ومنشاء فلسطینی عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میںاسرائیلی جارحیت کے سبب سینکڑوں معصوم او رمظلوم فلسطینی بچے ائے دن شہید ہورہے ہیںاور اب یروشلم کو اسرائیل کا درالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکہ فلسطینی کی مغموم فضاء کو آگ کے شعلوں میںتبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اس ضمن میںعرب ممالک کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ تنظیم آواز فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف اپنا صدائے احتجاج جاری رکھے گی اور ضرورت پڑنے پر احتجاج میںشدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا ۔ تنظیم آواز سٹی کمیٹی کے قائدین نے اس موقع پر ٹرمپ مردہ باد‘ اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

TOPPOPULARRECENT