Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / صدر امریکہ کا پُرشور ہیلی کاپٹر سے ملکہ برطانیہ کا تقابل

صدر امریکہ کا پُرشور ہیلی کاپٹر سے ملکہ برطانیہ کا تقابل

لندن 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ملکہ ایلزیبتھ دوّم نے جن کی عمر 91 سال ہوگئی ہے، ایک پُرشور ہیلی کاپٹر کا تقابل صدر امریکہ سے کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہاکہ ’’یہ تو ٹرمپ معلوم ہوتا ہے‘‘۔ وہ بکنگھم پیالیس کے باغ میں نامور برطانوی ڈیوڈ ایٹنبرو کے ساتھ ایک ٹی وی دستاویزی فلم کے لئے چہل قدمی کررہی تھیں جبکہ ایک پُرشور ہیلی کاپٹر اُن کے سروں پر چکرا رہا تھا جس کی وجہ سے خیرسگالی کا ماحول چکنا چور ہوگیا تھا۔ ملکہ ایلزیبتھ دوم نے اِس موقع پر اپنی حس مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تبصرہک کیا۔ دستاویزی فلم کا نام ’’ملکہ کا صاف ستھرا طیارہ‘‘ ہے۔ اِس کا مقصد تحفظ جنگلات پراجکٹ کیلئے ایک نیٹ ورک کی تخلیق کا منصوبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT