Friday , April 27 2018
Home / دنیا / صدر امریکہ کو شرمندگی سے بچانے روسی ہیکرز کو 10 لاکھ ڈالر کی ادائیگی

صدر امریکہ کو شرمندگی سے بچانے روسی ہیکرز کو 10 لاکھ ڈالر کی ادائیگی

واشنگٹن ،12فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سی آئی اے ایک روسی ہیکر سے سائبر سیکورٹی کے مسروقہ ایک سافٹ ویئر، حساس معلومات اور صدر ٹرمپ کی جنسی ویڈیوز کو واپس لانے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے روسی شہری کو ایک ملین ڈالر ادا کردئیے دیے گئے ہیں۔امریکی اخبار’ نیویارک ٹائمز ‘نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکنگ کے دوران ہونے والے اس پروگرام کی مدد سے روسی ہیکر نے سی آئی اے کے قبضے سے ایسی حساس معلومات کا بھی سرقہ کیا تھا جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمندگی سے دوچار کرنے والا مواد بھی شامل ہے ۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے روسی شہری جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ، سے مسروقہ سافٹ ویئر اور دیگر مواد کو ان کی تشہیر سے قبل واپس لانے کی کوشش کررہی ہے ، اس مقصد کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی نے مذکورہ شخص کو ایک ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، اس میں سے ایک لاکھ ڈالر کی رقم اسے دی جا چکی ہے ۔دوسری جانب سی آئی اے کے ترجمان ڈین بویڈ نے ‘نیویارک ٹائمز’ کی خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ کسی روسی ہیکر کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادا نہیں کی گئی

TOPPOPULARRECENT