Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / صدر اوباما اگلے ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

صدر اوباما اگلے ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

واشنگٹن، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما اگلے ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر اوباما 21 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے۔ جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے علاوہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ اس ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ اور مشرق وسطیٰ کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر اوباما نے گزشتہ سال خلیج تعاون کونسل کے قائدین کو کیمپ ڈیوڈ میں مہمان بنایا تھا۔ اس سفر کے دوران صدر اوباما برطانیہ اور جرمنی بھی جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT