Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / صدر اوباما کی شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات

صدر اوباما کی شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات

واشنگٹن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب مشکل کی گھڑی میں بھی دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر بارک اوباما سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اوول آفس میں ملاقات کی۔ جس می

واشنگٹن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب مشکل کی گھڑی میں بھی دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر بارک اوباما سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اوول آفس میں ملاقات کی۔ جس میں 2طرفہ تعلقات سمیت یمن اور خطے کی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوباما نے داعش کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب داعش کے خلاف عالمی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔ امریکہ اور خلیج تعاون کونسل کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج کیمپ ڈیوڈ میں ہوگا۔ جس میں صدر اوباما خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں سے یمن اور خطے کی صورتحال پر مذاکرات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT