Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / صدر ایران حسن روحانی کا دورۂ مکہ مسجد میں نماز جمعہ اور خطاب

صدر ایران حسن روحانی کا دورۂ مکہ مسجد میں نماز جمعہ اور خطاب

حیدرآباد12فبروری ( سیاست نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی جمعہ 16فبروری کو بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں عامتہ المسلمین کو خطاب کریں گے ۔ حسن روحانی 15 فبروری کی شام حیدرآباد پہنچیں گے ۔ اسی شام دانشوروں ‘ علمااور اکابرین سے خطاب کریں گے ۔ 16فبرری کو مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے اور خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر ہندوستان میں متعینہ ایرانی سفیر ‘ حیدرآباد میں متعینہ قونصل جنرل کے علاوہ حکومت کے عہدیدار اور تمام مسالک کی ممتاز شخصیات موجود رہیں گی ۔ ڈاکٹر روحانی کا بحیثیت صدر ایران یہ حیدرآباد کا پہلا دورہ ہے جبکہ اس سے پہلے بھی حیدرآباد تشریف لاچکے ہیں ۔ ڈاکٹر روحانی گلاسگو ‘ کیلیڈونین یونیورسٹی برطانیہ سے شرعیہ اسلامی قانون کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ۔ ان کا شمار آفاق ماہرین قوانین میں ہوتا ہے ۔ ۔ امکان ہیکہ ایرانی صدر تاریخی مقامات کا دورہ بھی کریں گے ۔ ایرانی صدر توقع ہے کہ گنبدان قطب شاہی میں آرام کرنے والے قطب شاہی حکمرانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT