Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / صدر ایران سے وزیرخارجہ برطانیہ کی ملاقات

صدر ایران سے وزیرخارجہ برطانیہ کی ملاقات

تہران ۔ 10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ برطانیہ بورس جانسن نے صدر ایران حسن روحانی سے اپنے دو روزہ دورہ ایران کے موقع پر ملاقات کی ۔ آج کی ملاقات کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں ۔ امکان ہے کہ انہوں نے زیرحراست دوہری قومیت رکھنے والے افراد کے حشر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ نازنین زبری ریک کلپ پانچ سال کی سزائے قید گذار رہی ہیں کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر حکومت ایران کے خلاف سازش کی تھی ۔ ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ اتوار کے دن تازہ الزامات پر ان کے خلاف مقدمہ کی سماعت مقرر ہے جس کے نتیجہ میں ان کی سزائے قید کی مدت میں 16 سال کا اضافہ ممکن ہے لیکن ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی ہشتم نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ فیصلہ قطعی ہے ۔ لندن ایران کو 40کروڑ پاؤنڈس کا ماقبل 1979ء اسلحہ سودا کرچکا ہے ۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ یہ رقم زبری ریک کلپ سے متعلق نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT