Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / صدر ایران کے حفاظتی دستہ کا دورہ مکہ مسجد ‘ انتظامات کا جائزہ

صدر ایران کے حفاظتی دستہ کا دورہ مکہ مسجد ‘ انتظامات کا جائزہ

حیدرآباد13فروری (سیاست نیوز) صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے مجوزہ دورہ حیدرآباد و مکہ مسجد کے سلسلہ میں ان کے صیانتی دستہ و خصوصی ٹیم نے آج مکہ مسجد کا معائنہ کرکے صدر روحانی کے دورہ و نماز جمعہ اور خطاب کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ صدر ایران اپنے دوروزہ دورۂ حیدرآباد کے موقعہ پر گنبدان قطب شاہی اور تاریخی مکہ مسجد کا دورہ کرینگے ۔ 16فروری کو مکہ مسجد میں مصلیان و عالم اسلام کو خطاب کریں گے۔ ان کے اس دورہ کا جائزہ لینے اور انتظامات کا مشاہدہ کرنے صدر ایران کا خصوصی دستہ حیدرآباد پہنچ چکا ہے اور آج ترجمان قونصل خانہ ایران حیدرآباد آقائے علی اکبر نرومند کے ہمراہ گنبدان قطب شاہی اور تاریخی مکہ مسجد کا معائنہ کیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ معائنہ کے دوران صیانتی عملہ نے صدر کی آمد اور واپسی کے راستوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ مقامی محکمہ پولیس کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT