Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / صدر بارک اوباما کے دورہ ہند سے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع : امریکہ

صدر بارک اوباما کے دورہ ہند سے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع : امریکہ

واشنگٹن ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کے لئے اس کو ایک ’’منفرد‘‘ موقع قرار دیتے ہوئے ڈیفنس سکریٹری چیک ہیگل نے آج کہا کہ صدر بارک اوباما کے دورہ ہندوستان سے توقع ہیکہ قابل عمل اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ پنٹگان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیک ہیگل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ صدر امریکہ اس ہفتہ کے ا

واشنگٹن ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کے لئے اس کو ایک ’’منفرد‘‘ موقع قرار دیتے ہوئے ڈیفنس سکریٹری چیک ہیگل نے آج کہا کہ صدر بارک اوباما کے دورہ ہندوستان سے توقع ہیکہ قابل عمل اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ پنٹگان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیک ہیگل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ صدر امریکہ اس ہفتہ کے اواخر میں اپنے سفر پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ نہایت ہی کارآمد اور مثبت نتائج کا حامل ہوگا۔ دونوں ملکوں نے اب تک جو کچھ کوشش کی ہے اور آئندہ بھی اس کوشش کو جاری رکھیں گے اس کے اچھے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر سکریٹری آف ڈیفنس فرینک کینڈل اس وقت اپنے ہندوستانی ہم منصبوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ اس بات چیت سے یہ رائے قائم ہوتی ہیکہ ہم صدر بارک اوباما اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے دوران بہتر پیشرفت کی توقع کریں۔ نریندر مودی اور بارک اوباما 25 جنوری کو ملاقات کرنے والے ہیں۔ اوباما ہندوستان کا دورہ کرتے ہوئے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کریں گے۔ وہ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جو یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اوباما کا یہ دورہ ایک منفرد اور ہندوستان کیلئے نہایت ہی واجبی ہے۔ میری نظر میں اس دورہ سے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ مجھے فخر ہیکہ ہم نے اب تک جو کوششیں کی ہیں اس کے اچھے نتائج آرہے ہیں۔ ہم آگے بھی اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے اور مزید پیشرفت کی جائے گی جس کی ضرورت ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ گذشتہ چند برسوں میں دونوں ملکوں نے اچھی پیشرفت کی ہے۔ چیک ہیگل نے مزید کہا کہ جب میں سنیٹ میں تھا میں نے اہم باتوں کو پیش کیا تھا

جس کی ہم کو ضرورت تھی۔ بش نظم و نسق کے سیویلین نیوکلیئر اقدامات کی پرزور حمایت کی تھی جس کیلئے میں سینٹ میں پہلا ری پبلکن تھا جس کی حمایت کی تھی۔ لہٰذا اب یہ دور شروع ہے کہ جس کا ہم کو طویل مدت سے انتظار تھا۔ خاص کر یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان پیشرفت کریں۔ سبکدوش ہونے والے امریکی ڈیفنس سکریٹری نے کہا کہ انہوں نے ہند ۔ امریکی تعلقات کو اپنی فہرست میں اولین ترجیح دی ہے۔ جیسا کہ ہم کو کسی ایک شبہ میں نہ صرف مشترکہ بنیاد مل کسی ہے بلکہ ہم ایک دوسرے کے تعلقات میں پیشرفت کرسکتے ہیں اس کے لئے ہم نے سخت محنت کی ہے۔ ہیگل نے نریندر مودی زیرقیادت حکومت کے پھلے 100 دنوں کے دوران ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی اس قت ملاقاتکی تھی جب وہ 30 ستمبر کو واشنگٹن میں تھے۔ صدر بارک اوباما کے دورہ ہند سے قبل دو ماہرین ماحولیات نے کہا ہیکہ وزیراعظم نریندر مودی سے اوباما کی ملاقات سے صاف ستھری توانائی کو فروغ دینے کا ایک عظیم موقع حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT