Friday , September 21 2018
Home / دنیا / صدر برازیل کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

صدر برازیل کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

ساؤپاؤلو۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ تقریباً 5 ہزار احتجاجی مظاہرین نے حکومت کے کرپشن اور صدر ڈلماروزیف کے حالیہ انتخابات میں دوسری میعاد کے لئے صدر منتخب ہونے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ مظاہرین پلے کارڈس اُٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ اگر کشیدگی مزید جاری رہی تو ملک میں بغاوت کا اندیشہ ہے۔ احتجاج

ساؤپاؤلو۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ تقریباً 5 ہزار احتجاجی مظاہرین نے حکومت کے کرپشن اور صدر ڈلماروزیف کے حالیہ انتخابات میں دوسری میعاد کے لئے صدر منتخب ہونے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ مظاہرین پلے کارڈس اُٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ اگر کشیدگی مزید جاری رہی تو ملک میں بغاوت کا اندیشہ ہے۔ احتجاجیوں کے بموجب پولیس نے جملہ 400 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایک منتظم نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ مکمل طور پر پُرامن تھا اور اس کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ اگر حکومت اپنا رویہ تبدیل نہ کرے تو ملک میں بغاوت ہوسکتی ہے۔ پولیس کے بموجب تقریباً 5 ہزار افراد نے احتجاجی جلوس میں حصہ لیا جس کی قیادت اپوزیشن قائد ایسیو نیویس کررہے تھے جنھوں نے ٹوئٹر پر عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی تھی۔ مبینہ طور پر روزیف کی حکومت زبردست کرپشن کے اسکینڈلس کی وجہ سے داغدار ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT