Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / صدر برونڈی کا تیسری میعاد کیلئے حلف

صدر برونڈی کا تیسری میعاد کیلئے حلف

نیروبی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر برونڈی پیر نورالدین عزیز نے اقتدار کے اپنے تیسرے متنازعہ میعاد کیلئے حلف لیا ہے۔ صدارتی بیان میں بتایا گیا ہیکہ گذشتہ ماہ ہوئے انتخابات کے بعد احتجاجی مظاہرہ اور بغاوت کو ناکام بناتے ہوئے صدر کو تیسری مرتبہ حلف دلایا گیا ہے۔ انہوں نے پانچ سالہ میعاد کیلئے حلف لیا۔ اپنے حلف میں انہوں نے دستور سے وفاداری کا عہد کیا اور اپنی خدمات کو ملک کی دفاع کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا۔ قوم کے بہترین مفاد میں کام کرتے ہوئے قومی اتحاد کو یقینی بنانے کا تیقن دیا۔ ان کے تیسری میعاد کو اپوزیشن نے غیردستوری قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT